Tuesday, April 30, 2024

جدہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب

جدہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب
November 24, 2022 ویب ڈیسک

جدہ (92 نیوز) - سعودی عرب کے شہر جدہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ 

جدہ میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی الرٹ بھی جاری کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق نجران، جازان، عسیر اور الباحہ کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، مکہ مکرمہ کے کچھ حصوں، جدہ، اللیث سمیت ساحلی علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔

موسم کی متوقع صورتحال کی وجہ سے آج اسکول اور یونیورسٹیاں بند رہیں۔ جدہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو جدہ، ربیع اور خلیص کے تمام اسکولوں میں تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔