کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت ،پاک فوج کا منہ توڑجواب
راولپنڈی(92نیوز) کنٹرول لائن پر پھر بھارت نے جارحیت کی ہے جس میں دو بچے زخمی ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر کیرالا سیکٹر پر جارحیت کی ہے جس میں دو بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا ہے جس کے نتیجے میں دشمن کی گنیں خاموش ہوگئی ہیں
دوسری طر ف آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے دو خواتین بھی زخمی ہوئیں جن کے نام مجید اور شبنم ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔