Tuesday, April 30, 2024

عمران خان جمہوری اداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں : پرویز رشید

عمران خان جمہوری اداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں : پرویز رشید
October 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز)وزیراطلاعات پرویز رشید نے پی ٹی آئی کی طرف سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پرکڑی تنقید کی ہے کہتے ہیں عمران خان کے ذہنی دیوالیہ پن کی نشاندہی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق اپنے ایک  بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان جمہوری اداروں کے ذریعے عوامی جذبات پیش کرنے کی بجائے ان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجتی اور بھارت کے جنگی جنون کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے منتخب اراکین کی رائے اورتجاویز حاصل کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔عمران خان کے رویئے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ قومی ایشو کی  اہمیت کو سمجھنے سے محروم ہیں۔وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان  کو اپنی سیاسی رنجش اور سیاسی مفادات کو کشمیر کاز سے الگ رکھنا چاہیے۔