ہزارہ موٹروے پر حادثہ، 6 افراد جاں بحق
مانسہرہ (92 نیوز) - مانسہرہ کے قریب ہزارہ موٹروے پر حادثہ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
حادثہ مانسہرہ کے قریب ہاتھی میرا کے مقام پر پیش آیا، گاڑی ٹائر اتر جانے سے بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری۔
ادھر دوسری جانب راجن پور کے علاقے جام پور میں بس الٹ گئی، جس کے باعث 12 مسافر زخمی ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔