Tuesday, April 30, 2024

حلقہ بندیوں کیلئے 4 ماہ، الیکشن کیلئے 90 روز چاہئیں، الیکشن کمشنر

حلقہ بندیوں کیلئے 4 ماہ، الیکشن کیلئے 90 روز چاہئیں، الیکشن کمشنر
April 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ حلقہ بندیوں کیلئے 4 ماہ، الیکشن کیلئے 90 روز چاہئیں۔

عدالت کے فیصلہ سنانے سے پہلے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو سپریم کورٹ طلب کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں اپنے مؤقف میں الیکشن کمشنر نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن کرانے کے پابند ہیں، الیکشن کمیشن ہر وقت تیار رہتا ہے۔

سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ حلقہ بندیاں نہیں ہو سکیں، حلقہ ببدیوں کیلئے حکومت کو 116 خط لکھے۔ پھر حکومت نے فیصلہ کیا ڈیجیٹل مردم شماری کرائیں گے۔ حلقہ بندیوں کے لیے 4 ماہ اور الیکشن کیلئے 90 دن چاہیئں۔