حکومت عمران خان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی؟ نور عالم
اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کہتے ہیں کہ حکومت عمران خان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی؟ رولنگ نہ دی تو اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔
منگل کو قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان گھڑی چور ہیں، اداروں کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل چھ کیوں نہیں لگایا جارہا؟
نور عالم مزید بولے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے اپوزیشن کو نظرانداز کیا، ہمارے خلاف جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے تو زیرو سے ہیرو بنانے والوں کو نہیں بخشا۔ دوست محمد مزاری سیاسی انتقام کی واضح مثال ہے۔