حکومت کا شہباز شریف کے کیس کو براہ راست دکھانے کیلئے اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے شہباز شریف کے کیس کو براہ راست دکھانے کیلئے اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے کیس کو براہ راست دکھانے کے لیے اسمبلی میں قرارداد لے کر جا رہے ہیں۔ اسمبلی میں اس بات پر بہت بحث ہو گی کہ ایسے مقدمات کو براہ راست دکھایا جائے یا نہیں۔ شہباز شریف کیس سے بچیں گے تو ہی عدم اعتماد لائیں گے۔
فواد چودھری بولے مجھے عدم اعتماد تو نہیں ان کے لیے جیلیں نظر آرہی ہیں۔ جب یہ سب اکٹھے ہوتے ہیں تو عمران خان کی بات یاد آتی ہے کہ یہ سارے چور اکٹھے ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا خاتون اول کے حوالے سے فیک نیوز چلانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہو گی۔ پٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔