Tuesday, April 30, 2024

حکومت کا آئندہ 15 یوم تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا آئندہ 15 یوم تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
October 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے۔ اوگرا کی سمری پر عمل نہیں کیا جارہا۔

وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد پٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پر عمل درآمد نہیں کر کر سکتے۔

حکومتی فیصلے کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔