ہالی وڈ فلم "ریٹری بیوشن " کا فائنل ٹریلر جاری
لاس اینجلس (92 نیوز) - ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ہالی وڈ فلم "ریٹری بیوشن " کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔
کہانی ایک بینک افسر کے گرد گھومتی ہے جسے بچوں کوسکول سے لاتے وقت کار میں بم کی دھمکی ملتی ہے۔ فلم 25 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔