حکومتی مؤثر اقدامات کی بدولت گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں گردشی قرضے میں نمایاں کمی ہوئی ، حماد اظہر
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے حکومتی مؤثر اقدامات کی بدولت گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں گردشی قرضے میں نمایاں کمی ہوئی۔
حماد اظہر نے ٹویٹ میں کہا گردشی قرضے میں گزشتہ سال کی نسبت تین سو ساٹھ ارب روپے کی کمی ہوئی۔ حکومت نے اس شدید بحران پر کامیابی سے قابو پا لیا۔
حکومت کے موثر
اقدامات کے نتیجے میں مالی سال 2020-21میں گردشی قرضے میں پچھلے مالی سال
کے مقابلے میں 360ارب روپے کی کمی متوقع ہے حکومت نے اس شدید بحران پر
کامیابی سے قابو پا لیاہے اس سال گردشی قرضے میں اضافہ صرف 177ارب روپے
متوقع ہے جبکہ پچھلے سال یہ اضافہ 538ارب روپے تھا.
اس سال گردشی قرضے میں اضافہ صرف 177 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال کے دوران یہ اضافہ 538 ارب روپے تھا۔