Tuesday, April 30, 2024

گوگل نے “گاما پہلوان” کی سالگرہ پر ڈوڈل گاما پہلوان سے منسوب کر دیا

گوگل نے “گاما پہلوان” کی سالگرہ پر ڈوڈل گاما پہلوان سے منسوب کر دیا
May 22, 2022 ویب ڈیسک

کیلیفورنیا (92 نیوز) - گوگل نے “گاما پہلوان” کی سالگرہ پر ڈوڈل گاما پہلوان سے منسوب کر دیا۔

گوگل  کمپنی کی جانب   سے رستم زمان  ، رستم ہند گاما پہلوان کو گوگل ڈوڈل کو حصہ بنا کر ان کی 144 ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش کیا۔ غلام محمد بخش بٹ 52 سال تک ریسلنگ میں ناقابل شکست رہے۔ انہیں گزشتہ صدی کا کامیاب ترین ریسلر کہا جاتا تھا۔ گاما پہلوان نے کیرئیر میں چھوٹی بڑی 5000 فائٹس لڑیں اور سب میں کامیاب رہے۔

دنیا بھر میں فن پہلوانی میں نام کمانے کے لئے 1910 میں لندن میں دنیا بھر کے پہلوان کو چیلنج کیا اور زیبسکو کو ہرا کر رستم زمان کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور سونے کی بیلٹ کے حقدار بھی قرار پائے۔

ان کا یہ اعزاز 109 برس گزر جانے کے باوجود آج بھی قائم ہے۔ وطن واپسی پر ایک بار پھر رحیم بخش سلطانی والا کے ساتھ جوڑ پڑا اور اس بار رحیم بخش کو ہرا کر رستم ہند کا تاج سر پر سجایا۔

فن پہلوانی کا یہ روشن ستارہ 82 برس کی عمر میں 23 مئی 1960 کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا۔