گلوکارہ آئمہ بیگ کے خلاف ٹیکس چوری کی کارروائی شروع
لاہور (92 نیوز) گلوکارہ آئمہ بیگ کے خلاف ٹیکس چوری کی کارروائی شروع ہو گئی۔
ایف بی آر نے ٹیکس چوری کیس میں گلوکارہ آئمہ بِیگ کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاونٹس سے رقم نکلوا لی۔
آئمہ بِیگ نے اپنے بینک اکاؤنٹس سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کر اکاونٹس خالی کر دیئے۔ ایف بی آر بینک اکاؤنٹس سے ریکوری نہ کر سکی۔
گلوکارہ آئمہ بِیگ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ کی نادہندہ ہیں۔ ایف بی آر نے معروف گلوکارہ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔