Saturday, September 21, 2024

فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست پر بحال، نثار کھوڑو فارغ

فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست پر بحال، نثار کھوڑو فارغ
December 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا سینیٹ نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ 

سپریم کورٹ کی طرف سے بحالی کے بعد فیصل واوڈا دوبارہ سینیٹ کے رکن بن گئے، الیکشن کمیشن نے واوڈا کی 10 مارچ کو جنرل نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی نشست کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی نثار کھوڑو کی ان کی خالی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست پر بحالی کے فوری بعد مستعفی ہوں گے، جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کی جنرل سیٹ پر دوبارہ الیکشن کرایا جائے گا۔