Saturday, September 21, 2024

فٹ بال ورلڈ کپ، کروشیا فیورٹ ٹیم برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

فٹ بال ورلڈ کپ، کروشیا فیورٹ ٹیم برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
December 10, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے تاریخی سنسنی خیز مقابلے میں کروشیا فیورٹ ٹیم برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

ورلڈ کپ  فٹ بال کی ہاٹ فیورٹ ٹیم برازیل ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ کوروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

پہلے کوارٹرفائنل کا میچ اپنے مقررر وقت میں  بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ برازیل کے کھلاڑیوں نے جان لڑائی اور کئی تابڑ توڑ حملے کئے لیکن کروشیا کے گول کیپر ان  کی راہ میں رکاوٹ بنے رہے۔ کروشیا کے کھلاڑی بھی اپنی کسی ٹرائی میں کامیاب نہ ہو سکے۔ اضافی وقت میں برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار نے کروشین گول کیپر کو ڈاج دے کر بال پوسٹ میں پھینک دی۔

بزاریل کی یہ برتری آخری وقت تک قائم تھی لیکن اضافی وقت کے اختتام سے صرف 4 منٹ پہلے  کروشیا  کے برونو پیٹکووک  نے شاندار گول کرکے ایک بار پھر میچ برابر کر دیا۔

مقابلہ پنالٹی شوٹس پر گیا تو پورے میچ میں جان مارنے والے برازیلین کھلاڑی نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوگئے اور دو کک ضائع کر دیں۔

کروشیا کی ٹیم نے چاروں بار بال کو گول پوسٹ میں پھینک کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔