Saturday, September 21, 2024

فٹ بال ورلڈ کپ، ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیدی

فٹ بال ورلڈ کپ، ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیدی
December 10, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - فٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیدی۔

ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ اضافی وقت میں   دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں تو  پنالٹی شوٹ آؤٹ  کا مرحلہ آ گیا۔ ارجنٹائن نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں تین کے مقابلے میں چار گول کر کے میچ جیت لیا ۔ نیدرلینڈز کی ٹیم پہلی دو پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہی۔

اس سے پہلے میچ کے دوران ارجنٹائن کی ٹیم صفر کے مقابلے میں دو گول کر کے فتح کے قریب تھی کہ نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں نے بھرپور جارحانہ کھیل شروع کر دیا۔ ارجنٹائن کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے اور آخری لمحات میں بیک ٹو بیک دو گول اسکور کر کے مقابلہ کیا۔

ارجنٹائن کی ٹیم دفاعی حکمت عملی کے باعث میچ برابر کرا بیٹھی تاہم کوارٹرفائنل کا فیصلہ پنالٹی شوٹ تک پہنچا تو ارجنٹائن نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف ایک پنالٹی مس کی۔ نیدرلینڈز کے خلاف 4 پنالٹی پر گول کر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ سیمی فائنل میں 14 دسمبر کو  ارجنٹائن کا مقابلہ کروشیا سے ہو گا۔