فرانس کے وکیشن ہوم میں آتشزدگی، 11 شہری ہلاک، متعدد زخمی
پیرس (92 نیوز) - فرانس کے وکیشن ہوم میں آتشزدگی سے 11 شہری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، 17 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ زیادہ ترہلاکتیں عمارت میں دھواں بھر جانے سے ہوئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والوں میں 10 معذور اور ایک دیکھ بھال کرنے والا شامل ہے۔ آگ پر قابو پانے کے بعد وزیراعظم الزبتھ بورن اور دیگر حکام نے آگ لگنے کی جگہ کا دورہ کیا۔