فن لینڈ نے نیٹو میں شمولیت کیلئے درخواست جمع کروا دی
ہیلسنکی (92 نیوز) - نیٹو میں توسیع کیلئے بڑی پیشرفت ہو گئی۔ فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کیلئے درخواست جمع کروا دی۔
تقریب سے خطاب میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا یہ تاریخی موقع ہے جسے ہر صورت میں ممکن بنانا چاہئے۔ ترکی کے تمام خدشات دور کریں گے۔
نیٹو میں باقاعدہ شمولیت کے لیے 30 ممبر ملکوں کی پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے۔ پورے مرحلے کو باقاعدہ طور پر مکمل ہونے میں ایک سال لگ سکتا ہے۔ ترکی نے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر تحفظ کا اظہار کیا تھا۔