Saturday, September 21, 2024

ڈیلی میل کی شہباز شریف سے معافی کردار کشی کرنیوالوں کیلئے باعث عبرت ہونا چاہیے، حمزہ شہباز

ڈیلی میل کی شہباز شریف سے معافی کردار کشی کرنیوالوں کیلئے باعث عبرت ہونا چاہیے، حمزہ شہباز
December 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ ڈیلی میل کی شہباز شریف سے معافی کردار کشی کرنے والوں کے لئے باعث عبرت ہونا چاہیے۔

جعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پر لگائے گئے کھوکھلے الزامات کی حقیقت کھل کر سامنے آ چکی، عمران نیازی اور پی ٹی آئی نے جھوٹی خبر میں سہولت کاری کی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے ملکی سیاسی، معاشی اور معاشرتی ڈھانچے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کرتے ہیں جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں سرخرو کیا۔ وزیراعظم پاکستان کو اللہ تعالی نے پہلے برطانوی کرائم ایجنسی کی تحقیقات میں بھی سرخرو کیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ عمران خان نے چار سالوں میں سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے اور انہیں جیلوں میں ڈالا۔