فیصل آباد: جماعت اسلامی کے جلسے میں بدنظمی سے ڈی ایس پی زخمی
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے جلسے میں بدنظمی ہوئی ہوگئی ہے ۔ پولیس سکیورٹی چیک کرنے کیلیے اسٹیج پر پہنچی تو کارکن مشتعل ہو گئے۔
کارکنوں نے پولیس کو دھکے اور تھپڑ مارے ۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے کارکنوں کے تشدد سے ڈی ایس پی عابد ظفر زخمی ہو گئے ہیں ۔