Saturday, May 4, 2024

دو ہفتوں بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

دو ہفتوں بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
May 12, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - دو ہفتوں بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

سامریکی کانگریس میں اوپیک کے خلاف بل پیش کئے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 ڈالر مہنگا ہو گیا۔ بل کا مقصد تیل کی قیمتوں میں اضافہ پر اوپیک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنا ہے جس پر متحدہ عرب امارات نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 107 ڈالر پر پہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے مستقبل کے سودے 105 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔

عالمی  مارکیٹ میں  سونے ، چاندی  اور پلاٹینم کی  قیمتیں بھی  بڑھ گئی ہیں۔ سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر  کے اضافے  سے ایک ہزار، 854 ڈالر ،چاندی  کی فی اونس  قیمت 13 سینٹ کے اضافے  سے 21.54 ڈالر ہو گئی۔ پلاٹینم کے فی اونس نرخ میں  38 ڈالر  کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس پلاٹینئم  985 ڈالر کا ہو گیا جبکہ تانبہ 52 سینٹ مہنگا ہونے کے بعد فی گرام 4 ڈالر، 20 سینٹ ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کے بعد 50 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ فی ٹن ملائیشین پام آئل ایک ہزار، 638 ڈالر کا ہو گیا۔

ادھر امریکی اسٹاک ایکسچینجز میں بھی مندی کا رجحان برقرار ہے۔ ڈاؤجونز  انڈسٹریل  انڈیکس   326 پوائنٹ کمی کے بعد 31 ہزار، 834 پوائنٹ پر بند ہوا۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 373 پوائنٹ کی کمی ہوئی اور یہ 11 ہزار، 364 پوائنٹس پر بند ہوا۔