Saturday, September 21, 2024

دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، رانا ثنا اللہ

دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، رانا ثنا اللہ
December 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ بولے پاکستان کہی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ ہم ہر روز ایک نئی صورتحال سے دو چار ہو رہے ہیں۔ ہماری مساجد اور امام بارگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردی کی کوئی بھی صورت ہو انڈیا کا عمل دخل رہتا ہے۔ کشمیر میں انڈیا کی طرف سے 70 سال سے ظلم ہو رہا ہے۔ انڈیا انٹرنیشنل کمیونٹی کو اپنے حق میں کرتے ہیں۔ کلبھوشن کا واقع کھلا ثبوت ہے۔ ایک طرف انڈیا دہشت گردی میں ملوث ہے اور دوسری جانب کشمیر پر ظلم میں ملوث ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ جوہرٹاؤن میں 23 جون 2021 کو واقعہ ہوا تھا۔ جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا تھا۔ گاڑی کھڑی کرنے والے شخص کو گرفتار کیا گیا۔ ٹائم ڈیوائس لگائی گئی تھی۔ 16 گھنٹے میں کیس حل کر لیا تھا۔ اس کیس میں ابتدائی طور پر تین دہشت گرد گرفتار کئے۔ دہشت گرد بھارت کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ضیا اللہ کو پیٹر کی نشاندھی پر گرفتار کیا گیا۔ عید گل اور اس کی بیگم عائشہ گل کو بھی گرفتار کیا۔ پیٹر نے عید گل کو بارود سے بھری گاڑی دی تھی۔ بارود تیار کرتے وقت کچھ وڈیو بھی بنائی گئی تھیں جو ہمیں بعد میں مل گئیں۔ گاڑی کی ڈگی میں دو سو کلوگرام بارود رکھا گیا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی بولے سمیع اللحق دو ہزار بارہ سے را کا ایجنٹ تھا۔ سمیع الحق کے ریڈ وارنٹ جاری ہوئے۔ یہ بلوچستان داخل ہوا تو پکڑا گیا۔ مختلف ممالک کی بھاری تعداد میں کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔ سمیع کا برادر ان لا بھی اس کے ساتھ گرفتار ہوا۔ نوید اختر مڈل ایسٹ جیل میں بند تھا۔ اس سے را کے ایجنٹ شاہیم شیخ نے رابطہ کیا۔ اس کو رہا کرا کر پاکستان میں بھارت کے لئے کام کرنے کا کہا گیا۔ نوید اختر نے جوہر ٹاون میں ریکی کی تھی۔