Tuesday, April 30, 2024

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،مشرقی سرحد کی صورتحال اور بھارتی الزامات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،مشرقی سرحد کی صورتحال اور بھارتی الزامات پر تبادلہ خیال
October 17, 2016
اسلام آباد(92نیوز)قومی سلامتی کے منافی خبر کی تہہ تک پہنچیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تہیہ کرلیا۔ دونوں کے درمیان ملاقات میں مشرقی سرحد کی صورتحال اور بھارتی الزامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں انگریز ی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے محرکات اور اس کی تحقیقات کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ قومی سلامتی کے منافی خبر کی تہہ تک پہنچا جائیگا ذرائع کے مطابق قومی وعلاقائی سلامتی کی صورتحال  بھارت میں برکس کانفرنس اور بھارتی الزامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا  کہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گےمقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہینگے ذرائع بتاتے ہیں کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو کورکمانڈرز کانفرنس کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔