چین کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی پر گفتگو
راولپنڈی (92 نیوز) چین کے سفیر نونگ رونگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون میں وسعت پر گفتگو ہوئی۔
آرمی چیف نے کہا پاکستان علاقائی امن کی خاطر بین الاقوامی شراکت داروں سے تعاون کیلئے پرعزم ہے۔
نونگ رونگ نے سی پیک میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، اُنہوں نے سی پیک کے بقیہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔