Saturday, September 21, 2024

چمن میں پاک افغان بارڈر پر جھڑپ، چھ پاکستانی شہری شہید

چمن میں پاک افغان بارڈر پر جھڑپ، چھ پاکستانی شہری شہید
December 11, 2022 ویب ڈیسک

چمن (92 نیوز) - چمن میں پاک افغان بارڈر پر جھڑپ میں چھ پاکستانی شہری شہید اور سترہ سے زائد زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے بلوچستان کے علاقے چمن میں شہری آبادی پر توپ خانے اور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 6 شہری شہید اور 17 افراد زخمی ہوئے۔

 پاکستانی فورسز نے افغان جارحیت کے خلاف مناسب جوابی کارروائی کی، اس کارروائی کے دوران پاکستانی فورسز نے علاقے میں موجود بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔

پاکستان نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔