Tuesday, April 30, 2024

چیف جسٹس آف پاکستان نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت کا نوٹس لے لیا
May 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیف جسٹس آف پاکستان نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ ازخود نوٹس کی سماعت آج کرے گا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ حکومتی مداخلت نظام انصاف کو متاثر کر سکتی ہے۔

سپریم کورٹ کے ایک جج کے نوٹ پر لیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے حکومتی شخصیات کی جانب سے زیر تفتیش کیسز سے جڑے افسروں کے تبادلوں اور تحقیقات میں مداخلت سے نظام انصاف میں خلل پڑ سکتا ہے۔ اس سے شواہد ضائع ہونے اور پراسیکیوشن پر اثرانداز ہونے کا خدشہ ہے۔ احتساب قوانین میں تبدیلی نظام انصاف کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔