Tuesday, April 30, 2024

چاغی میں سکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا

چاغی میں سکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا
December 29, 2022 ویب ڈیسک

چاغی (92 نیوز) - چاغی میں سکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ 

ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ایک مشترکہ کارروائی میں دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات جس میں ایل ایم جی راؤنڈز، ایس ایم جی راؤنڈز اور رائفل شامل ہیں برآمد کرلیے۔ سکیورٹی فورسز نے واکی ٹاکی سیٹس اور سیٹیلائٹ فون بھی برآمد کیے۔

اسلحہ گولہ بارود اور مواصلاتی آلات سیندک کے قریبی علاقے کرتاکہ میں چھپائے گئے تھے۔