Saturday, September 21, 2024

بینچ کی عدم دستیابی، الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کردیئے

بینچ کی عدم دستیابی، الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کردیئے
December 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کردئیے۔ بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیسز کو ڈی لسٹ کیا گیا۔ کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی پر عمران خان کے خلاف منگل کو ہونے والے پانچ کیسز کو ڈی لسٹ کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر کیس کی سماعت کرنا تھی جبکہ ممنوع فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت بھی مقرر کر رکھی تھی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس بھی ڈی لسٹ کر دیا۔ اسکے علاوہ، ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر بھی الیکشن کمیشن نے سماعت کرنا تھی۔

الیکشن کمیشن عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین
عدالت کیسز کی سماعت کل ہی کرے گا جبکہ ڈی لسٹ کیے گئے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہوگی۔