Saturday, September 21, 2024

برطانیہ، امریکا سمیت یورپ بھر میں ہرطرف برف اور ٹھنڈ کا راج

برطانیہ، امریکا سمیت یورپ بھر میں ہرطرف برف اور ٹھنڈ کا راج
December 10, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانیہ، امریکا سمیت یورپ بھر میں ہرطرف برف اور ٹھنڈ کا راج ہے۔ برطانیہ میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی۔

شمالی اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیش گوئی کے ساتھ برطانیہ کو شدید سرد موسم کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کے آخر میں سکاٹ لینڈ، مغربی انگلینڈ اور ویلز، لندن اور جنوب مشرقی انگلینڈ کے بیشتر حصوں کے لیے سنو فال کی وارننگ جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دو سے پانچ سینٹی میٹر برف زیادہ  پیمانے پر جبکہ کچھ جگہوں پر 10 سینٹی میٹر تک گر سکتی ہے۔ اسی حوالے سے برطانیہ حکومت نے سردی سے بچنے کیلئے ماہرین کی ایک ٹیم کو ترتیب دے دیا جو عوام سے براہ راست سوال جواب کر کے سستے ترین  طریقے کو  مختلف  جگہوں پر استعمال کرے گی۔

ماہرین  نے سوال جوابات کیلئے  ای میل اور واٹس نمبر بھی شئیر کیا۔