Tuesday, April 30, 2024

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سے گاڑی ٹکرا گئی، ملزم گرفتار

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سے گاڑی ٹکرا گئی، ملزم گرفتار
May 26, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دروازوں سے تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک ملزم کو مشتبہ مجرمانہ سرگرمی اور خطرناک ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتار کیا۔ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔

برطانوی میڈٰیا کے مطابق ڈرائیور کی عمر 50 برس کے قریب ہوگی، گاڑی ٹکرانے کے بعد پولیس نے ڈرائیور پر اسلحہ تان لیا تھا۔ پولیس نے وائٹ ہال آنے والے ٹریفک کو روکنے کیلئے ناکہ بندی کردی ہے۔

وائٹ ہال ڈاؤننگ اسٹریٹ کے قریب وہ مرکزی شاہراہ ہے جہاں متعدد سرکاری دفاتر ہیں۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن میں ایک حساس مقام ہے جہاں سال 1970ء کے بعد سے عوام کے آنے پر پابندی عائد کی گئی۔