برطانوی جزیرے جرسی میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک، 12 سے زائد لاپتہ
جرسی (92 نیوز) - برطانوی جزیرے جرسی میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 12 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔
شمالی فرانس کے ساحل سے دور جزیرے کے فلیٹس میں دھماکہ ہوا، دارالحکومت سینٹ ہیلیئر میں تین منزلہ عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔
پولیس چیف کے مطابق دھماکے سے قبل رہائشیوں نے گیس کی بو کی اطلاع دی تھی۔