Saturday, September 21, 2024

بنگلہ دیش میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر حکومت مخالف مظاہرے

بنگلہ دیش میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر حکومت مخالف مظاہرے
December 10, 2022 ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) - بنگلہ دیش میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد دارالحکومت ڈھاکہ میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے، اپوزیشن نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت پر اپوزیشن نے دباؤ بڑھا دیا، مظاہروں کا آغاز ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد شروع ہوا۔

مظاہروں پر حکومت نے نیشنلسٹ پارٹی کے رہنماؤں کو گرفتار کیا تو مظاہروں میں مزید شدت آگئی، اپوزیش نے کئی شہریوں میں ریلیاں نکالیں، فضاء حکومت مخالف نعروں سے گونجتی رہی۔

احتجاج روکنے کیلئے پولیس نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کیں، لیکن عوام کا احتجاج نہ روک پائی، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم بھی ہوا۔ پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کیلئے شیلنگ کی، ربڑ کی گولیاں بھی برسائیں، جس سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اقتدار چھوڑ دیں اور نگران سیٹ اپ لا کر نئے الیکشن کرائیں جائیں۔