Saturday, September 21, 2024

بلوچستان ہائیکورٹ، اعظم سواتی کیخلاف درج پانچوں مقدمات ختم، رہا کرنے کا حکم

بلوچستان ہائیکورٹ، اعظم سواتی کیخلاف درج پانچوں مقدمات ختم، رہا کرنے کا حکم
December 9, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج پانچوں مقدمات ختم اور انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت کی جانب سے ایک ہی کیس میں 5 ایف آئی آرز درج کرنے پر پولیس کی سرزنش کی گئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ پولیس کی وجہ سے عدلیہ کی بھی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات ختم کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔