بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل، گورنر نے دستخط کر دیئے
کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل ہوگئی، گورنر نے دستخط کر دیئے۔
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیجی تھی، اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کیلئے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات ہوگی۔
نگراں سیٹ اپ کیلئے روز نیا نام سامنے آنے لگا، حمل کلمتی، عثمان بادینی، شبیر مینگل، نصیر بزنجو کے نام زیر غور ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے علی حسن زیدی کا نام سامنے آیا، بی اے پی، بی این پی اور جے یو آئی اپنے تجویز کردہ ناموں پر ڈٹ گئیں۔