Saturday, September 21, 2024

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے، شہباز شریف

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے، شہباز شریف
December 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا بھارت نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا ہوا ہے۔ فوجی کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کے آزادی کے حق کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انسانی حقوق کے عالمی دن پر لازم ہے کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیں۔

حریت رہنما یاسین فاروق کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ دنیا بھر میں انسانی حقوق پر زور دیتا ہے مگر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مکمل خاموش ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 74 سال قبل انسانی حقوق کا عالمی منشورمنظور کیا تھا۔ دنیا میں ایک ایسا خطہ بھی جہاں انسان تو رہتے ہیں،لیکن وہاں موجود انسانوں سے جانوروں سے بدتر سلوک کیا جاتا ہے۔