Saturday, September 21, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس، نیب کا مریم اور محمد صفدر کی بریت چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

ایون فیلڈ ریفرنس، نیب کا مریم اور محمد صفدر کی بریت چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ
December 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مریم نواز اور محمد صفدر کی بریت چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایون فیلڈر ریفرنس میں مریم نواز اور کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کو بڑا ریلیف مل گیا۔ نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دونوں کی بریت کو درست تسلیم کر لیا۔ ڈی جی نیب راولپنڈی فرمان اللہ نے بریت کیخلاف اپیلیں دائر نہ کرنے کی منظوری دے دی۔ پراسیکیوشن برانچ کو خط لکھ کر تحریری طور پر بھی آگاہ کر دیا۔  

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ نیب ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین میں حالیہ ترامیم کے بعد نیب کی جانب سے کیس میں مضبوط دلائل پیش نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے سزا یافتہ افراد ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

6 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 11 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال ستمبر میں مریم نواز اور کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزاوں کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔