Saturday, September 21, 2024

ایوان صدر اسلام آباد میں اعزازات دینے کی تقریب، جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کو اعزاز سے نوازا گیا

ایوان صدر اسلام آباد میں اعزازات دینے کی تقریب، جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کو اعزاز سے نوازا گیا
December 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایوان صدر اسلام آباد میں اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جہاں جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کو اعزاز سے نوازا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب اعلیٰ عسکری قیادت کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نواز دیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سمیت وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔

جنرل ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ جنرل عاصم منیر نے نئے آرمی چیف کے طور پر کمان سنبھالی تھی جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ ماہ نومبر میں جنرل ندیم رضا کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔