Saturday, September 21, 2024

ایکنک کا اجلاس ، سیلاب سے تباہ ہونے والے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کیلئے منصوبوں کی منظوری

ایکنک کا اجلاس ، سیلاب سے تباہ ہونے والے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کیلئے منصوبوں کی منظوری
December 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ایکنک کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیلاب سے تباہ ہونے والے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کیلئے 414 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ اہم منصوبوں میں مورو سے رانی پور این فائیو شاہراہ کی تعمیر نو اور ایشیائی ترقیاتی بینک  فلڈ ایمرجنسی لون کے تحت 32 تباہ شدہ پل بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

ایکنک نے 48 ارب 32 کروڑ روپے کی لاگت کے سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں سندھ میں 66 ارب روپے لاگت کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر، خیبر پختونخوا میں سیلاب سے تحفظ کیلئے 15 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ بلوچستان میں بحالی و تعمیر نو کے ساڑھے 12 ارب روپے لاگت کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔