اترپردیش میں بی جے پی کے غنڈوں نے بریانی فروش مسلمان پر حملہ کردیا
بنگلورو (92 نیوز) - بھارتی ریاست اترپردیش میں بی جے پی کے غنڈوں نے بریانی فروش مسلمان پر حملہ کردیا۔
بھارت میں بی جے پی کے غنڈوں نے مسلمانوں پر کاروبار کرنا بھی مشکل کر دیا، اترپردیش میں بریانی فروش مسلمان کی ریڑھی بی جے پی کے رہنما نے الٹ دی۔ بیف بریانی بیچنے کے شبہ میں بی جے پی کے غنڈوں نے غریب مسلمان کی ریڑھی پر دھاوا بولا۔
بریانی فروش نوجوان کا کہنا ہے کہ سنگیت سوما نے غنڈوں سمیت مارا پیٹا، ریڑھی الٹا کر بریانی ضائع کر دی۔ بیف بریانی بیچنے کا الزام لگایا گیا، جبکہ وہ تو سبزی چاول فروخت کرتا ہے۔