Saturday, September 21, 2024

اٹلی، مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 خواتین ہلاک، 4 افراد زخمی

اٹلی، مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 خواتین ہلاک، 4 افراد زخمی
December 12, 2022 ویب ڈیسک

روم (92 نیوز) - اٹلی کے دارالحکومت روم میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 خواتین ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں مسلح شخص نے ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں ہونے والے رہائشیوں کی میٹنگ کے موقع پر فائرنگ کر کے 3 خواتین کو ہلاک اور 4 افراد کو زخمی کر دیا۔ فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔

اطالوی میڈیا کے مطابق 57 سالہ مسلح شخص نے مقامی اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن کے ارکان پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مسلح شخص کا اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن سے ذاتی تنازع چل رہا تھا۔

اطالوی وزیراعظم میلونی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے واے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ہلاک ہونے والی خاتون وزیراعظم میلونی کی دوست بھی ہے۔