Saturday, September 21, 2024

اسی ماہ اسمبلی تحلیل ہو گی، اعلان بیس دسمبر تک کر دیں گے، عمران خان

اسی ماہ اسمبلی تحلیل ہو گی، اعلان بیس دسمبر تک کر دیں گے، عمران خان
December 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے اسی ماہ اسمبلی تحلیل ہو گی۔ اعلان بیس دسمبر تک کر دیں گے۔

عمران خان سے تحریک انصاف ساہیوال، سرگودھا اور میانوالی کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس موقع  پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری سیاست ملک سے بالاتر نہیں۔ ق لیگ اہم اتحادی ہے، انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اسمبلی توڑنے کے معاملے پر تحریک انصاف اور ق لیگ ایک پیج پر ہیں۔

ملاقات کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے بتایا کہ تینوں علاقوں کے ارکان اسمبلی نے اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے جبکہ سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ  اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان لبرٹی چوک لاہور میں ہو گا۔

دوسری طرف عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ اجلاس رواں ہفتے ہی ہو گا۔