Saturday, September 21, 2024

اسموگ نے لاہور کو ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بنا دیا

اسموگ نے لاہور کو ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بنا دیا
December 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسموگ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بنا دیا۔ سانس لینے کے لیے بھی صاف ستھری فضا دستیاب نہیں۔

غیرسرکاری اعدادوشمار کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 402 ہو گیا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے جاری کردہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ٹاؤن ہال، مال روڈ پر ایئرکوالٹی انڈیکس 116، ٹاؤن شپ سیکٹرٹو میں 87 رہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اسموگ نے سانس لینا دوبھر کر دیا۔ آنکھوں میں سوزش کی شکایت بھی ہیں۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اسموگ  سے بچاؤ کے لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ڈی جی ماحولیات خواجہ سکندر شان کہتے ہیں کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی  کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر کے داخلی و  خارجی راستوں پر اسموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔