Saturday, September 21, 2024

اسلام آباد میں سینٹورس شاپنگ مال کو سی ڈی اے نے سیل کردیا

اسلام آباد میں سینٹورس شاپنگ مال کو سی ڈی اے نے سیل کردیا
December 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں سینٹورس شاپنگ مال کو سی ڈی اے نے سیل کردیا۔ مال کو چاروں اطراف سے خار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا۔

مال کے داخلی راستے پر لگایا گیا حکم نامہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور اسلام آباد انتظامیہ نے رات گئے گارڈز اور مال انتظامیہ کو باہرنکال کر چسپاں کیا۔

سی ڈی اے کا اپنے نوٹس میں کہنا  ہے کہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور فائر سیفٹی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جبکہ آگ سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مال کو سیل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹورس کے مالک وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی جانب سے شہباز شریف کو ٹوکنے پر مال سیل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کی تاجر تنظمیوں نے آج مال کو زبردستی سیل کرنے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ سیاسی وابستگی کی بنا پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔