Saturday, September 21, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
December 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا۔ وطن واپسی پر ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ سلمان شہباز اکتوبر 2018 سے بیرون ملک ہیں اس کے بعد ایف آئی آر ہوئی۔ جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ درخواسستگزار کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ درخواست گزار کا ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ گیارہ دسمبر کو سعودی ائیر لائن پر سلیمان شہباز پاکستان واپس آئیں گے۔ اس طرح کے کیسوں میں یہ عدالت پہلے بھی حفاظتی ضمانت دیتی رہی ہے۔ وہ لاہور میں متعلقہ فورم پر پیش ہونا چاہتے ہیں۔ وطن واپسی پر وہ عدالت میں سرنڈر کرینگے۔ گرفتاری سے روکا جائے۔

عدالت نے سلیمان شہباز کی 13 دسمبر تک حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔