اسحاق ڈار نگران وزیراعظم بنتے تو بہتر تھا، رانا تنویر
مریدکے (92 نیوز) - ن لیگ کے رہنما رانا تنویر کہتے ہیں اسحاق ڈار نگران وزیراعظم بنتے تو بہتر تھا۔
اتوار کے روز 92 سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں بس یہی آیا ہے کہ نگران وزیر اعظم کا نام راجہ ریاض نے دیا ہے اور شہباز شریف کی مرضی شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اگلے ماہ وطن آرہے ہیں۔ الیکشن اگلے سال جنوری یا فروری میں ہوں گے۔