Tuesday, April 30, 2024

آرمی چیف نے کرتارپور راہداری کو پاکستان کی مذہبی آزادی کیلئے عزم کا عملی مظہر قرار دیا

آرمی چیف نے کرتارپور راہداری کو پاکستان کی مذہبی آزادی کیلئے عزم کا عملی مظہر قرار دیا
June 29, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور راہداری کو پاکستان کی مذہبی آزادی، ہم آہنگی کیلئے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانیہ کے 12 رکنی سکھ فوجی وفد نے دورہ پاکستان کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے 12 رکنی سکھ فوجی وفد کی قیادت سیلیاہاروے نے کی۔

برطانوی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کا مکمل احترام کیا جاتا ہے۔ ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت ہے۔ کرتارپور راہداری ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی عملی مثال ہے۔ پاکستان مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق برطانوی وفد نے لاہور کا دورہ کر کے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب بھی دیکھی۔ وفد نے شاہی قلعہ ،علامہ اقبال کا مزار اور بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا ۔ وفد نے دربار حضرت میاں میر، حویلی نونہال سنگھ سمیت دیگر مقامات دیکھے ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ برطانوی سکھ فوجیوں کے وفد نے مذہبی مقامات کا بھی دورہ کیا۔