وطن کے دفاع میں مسلح افواج کا اہم کردار ہے : نیول ،ایئرچیف
کراچی(92نیوز)پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہوں نے آپریشنل بیس کا دورہ کیا ہے اور وہاں پر ہائی مارک مشقوں کا جائزہ لیاہے ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے مشقوں میں حصہ لینے والے کومبیٹ کریو سے ملاقات کی ۔ انہوں نے احسن طریقے سے ذمہ داریاں نبھانے پر جوانوں کے جذبے کو سراہا ۔ ایڈمرل ذکاء اللہ نے فضائی اور بحری افواج کے باہمی تعاون کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تینوں مسلح افواج مشترکہ ہم آہنگی کے ساتھ ۔ دفاع میں اہم کردار ادا کریں گی ۔