Saturday, September 21, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک پراجیکٹ کے جلد آغاز کیلئے کمیٹی کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک پراجیکٹ کے جلد آغاز کیلئے کمیٹی کی منظوری دیدی
December 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک پراجیکٹ کے جلد آغاز کے لیے کمیٹی کی منظوری دیدی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اتوار کو ریکوڈک پراجیکٹ کے دو ایجنڈوں کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ریکوڈک پراجیکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اسحاق ڈار نے ریکوڈک پراجیکٹ سے متعلق دو اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جس سے پراجیکٹ کے جلد آغاز کی راہ ہموار ہوئی۔