Saturday, September 21, 2024

اپنے مؤقف کی تصدیق پر اللہ کے سامنے سر بسجود ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

اپنے مؤقف کی تصدیق پر اللہ کے سامنے سر بسجود ہوں، وزیراعظم شہباز شریف
December 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ غلط معلومات اور جعلی خبروں کی عمر مختصر ہوتی ہے اور جیت سچائی کی ہوتی ہے۔

وزیراعظم کا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ اپنے مؤقف کی تصدیق پر اللہ کے سامنے سر بسجود ہوں، تین سال تک عمران خان اور حواریوں نے میری کرداری کشی میں ہر حد پار کی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ انہیں خیال نہیں آیا اس اقدام سے ملکی تشخص پر کیا اثر پڑیگا اور دوست ملک سے تعلقات متاثر ہوں گے۔ انہوں نے اپنے بے بنیاد الزامات سے میرا اور میرے خاندان کا مذاق اڑایا۔ میرا اللہ پر ایمان تھا کیونکہ صرف وہی ان کے جھوٹ کو بے نقاب کر سکتا ہے۔