ایک اور خاتون ںے ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی ہراساں کا الزام لگاد یا
نیویارک(ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک اورخاتون سامنے آگئی کرینا ورجینا نامی خاتون کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے انہیں انیس سو اٹھانوے میں سب کے سامنے جنسی طور پر ہراساں کیا۔
تفصیلات کےمطابق ری پبلکن کے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک اور خاتون برس پڑیں کرینا ورجینا نامی خاتون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں انیس سو اٹھانوے میں اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا تھا جب وہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ دیکھ کر گھر جانے کے لیے اپنی گاڑی کا انتظار کررہی تھی کرینا پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ بھی ہو گئیں ۔