Tuesday, April 30, 2024

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، خام تیل اور پام آئل مہنگا، سونا سستا

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، خام تیل اور پام آئل مہنگا، سونا سستا
May 3, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، خام تیل مہنگا جبکہ سونے اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی آئی۔ ملائیشین پام آئل نرخ بڑھ گئے۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس 84 پوائنٹس کے اضافہ سے 33 ہزارپوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 23 پوائنٹس کے اضافہ سے 4 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 201 پوائنٹس کی تیزی سے 12 ہزار 536 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ا ضافہ ہوا، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیر ل قیمت 57 سینٹ کے اضافہ سے 105 ڈالرہو گئی۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 61 سینٹ کی تیزی سے 107 ڈالر پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 49 سینٹ کی کمی سے 1862 ڈالر ہوگئی، چاندی کی فی اونس قیمت 40 سینٹ کی کمی سے 22 ڈالر ہوگئی، پلا ٹینم کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 931 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ پلا ڈئیم کے فی اونس نرخ 107 ڈالر کی کمی سے 2200 ڈالر پر آگئے۔

عالمی مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت میں 45.02 ڈالر کا اضافہ ہوا، ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت بڑھ کر 1767 ڈالر ہوگئی۔